ابنا: چين کے وزير اعظم نے يہ بات ريوڈي جنيرو ميں ماحوليات سے متعلق عالمي سربراہي کانفرنس کے موقع پر ہندوستان کے وزير اعظم منموہن سنگھ سے ملاقات ميں کہي -چيني وزير اعظم نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دونوں ہي ممالک عالمي سطح پر دو ابھرتي ہوئي اقتصادي قوت ہيں کہا کہ چين اور ہندوستان ميں تيزي سے ہوني والي ترقي اور ان کے تعلقات ميں بہتري، عالمي سطح پر بہت ہي مثبت تبديليوں کا سرچشمہ ثابت ہوسکتي ہے -چيني وزير اعظم نے اسي طرح دونوں ملکوں کے درميان تجارتي لين دين کي شرح ميں تيزي سے اضافے اور اہم عالمي مسائل ميں ترقي پذير ملکوں کي مدد کرنے کے تعلق سے چين اور ہندوستان کي مشترکہ کوششوں کا بھي خير مقدم کيا - ہندوستان کے وزير اعظم منموہن سنگھ نے بھي اس ملاقات ميں کہاکہ ان کا ملک چين کے ساتھ تعلقات کو بہت زيادہ اہميت ديتا ہے اور ہندوستان چين کو اپني ترقياتي اسٹريٹيجي کا ايک اہم شريک ملک سمجھتا ہے ہندوستان کے وزير اعظم نے کہا کہ ان کا ملک سرحدوں پر امن و امان کي برقراري، تجارتي تعلقات کو فروغ دينے اور اسٹريٹجک تعاون کي تقويت کي غرض سے چين کے ساتھ بھرپور تعاون چاہتا ہے - ہندوستان کے وزير اعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ ان کا ملک کسي کو بھي اس بات کي اجازت نہيں دے گا کہ وہ چين کے خلاف سرگرمياں انجام دينے کے لئے ہندوستان کي سرزمين استعمال کرے......../169
20 جون 2012 - 19:30
News ID: 323867
چين کے وزير اعظم ون جيا باؤ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو زيادہ سے زيادہ فروغ دينا چاہتا ہے-